بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیرکی قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپہ 15 کروڑ بر آمد

ارپیتا مکھر جی کے گھر سے نقد رقم کے علاوہ 3 کلوگرام سونا بھی برآمد ہوا


ویب ڈیسک July 27, 2022
فوٹو:فائل

لاہور: مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چیٹر جی کی قریبی ساتھ ارپیتا مکھرجی کے فلیٹس سے چھاپے کے دوران 15کروڑ سے زائد نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کی طرف سے کارروائی کے دوران ارپیتا مکھر جی کے گھر سے نقد رقم کے علاوہ 3 کلوگرام سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھا چیٹر جی کی وزارت کے دوران مغربی بنگال میں اساتذہ کی بھرتیوں کے دوران بڑے پیمانے پر بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

اس حوالے سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کولکتہ ہی میں ارپیتا مکھرجی کے ایک اور گھرسے چھاپے کے دوران 21 کروڑ روپے برآمد کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |