فوٹوشوٹ کے بعد رنویر کو کپڑے عطیہ کرنے کی مہم شروع

رنویر سنگھ نے 21 جولائی کو ایک میگزین کےلیے فوٹو شوٹ کیا تھا، جس کی تصاویر آنے پر مداحوں نے اداکار پر تنقید کی


ویب ڈیسک July 27, 2022
رنویر سنگھ فوٹو: فائل

لاہور: برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کے بعد بھارتی شہریوں نے بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ کو کپڑے عطیہ کرنا شروع کردئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی متنازع فوٹو شوٹ کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی ایک این جی او نے شہریوں نے اداکار کیلئے کپڑے خیرات کرنے کی درخواست کردی۔

اداکار کی تصویر سامنے رکھ کر ان کیلئے کپڑے عطیہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری بڑی تعداد میں کپڑے ڈونیشن باکس میں ڈال رہے ہیں۔



بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی طرف سے رنویر کو 'نیکی کی دیوار' نامی مہم کے تحت کپڑے بھیجے گئے اور ان کے متنازع فوٹو شوٹ کو بھارتی ثقافت کے خلاف قرار دیا جب کہ اندور اداکار کے خلاف مظاہرے اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

یاد رہے کہ رنویر سندھ نے 21 جولائی کو ایک میگزین کےلیے برہنہ حالت میں تصاویر بنوائی تھیں، جس کے وائرل ہوتے ہی اداکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |