بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف کے الیکٹرک اور حکومت کو نوٹسز جاری

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔


کورٹ رپورٹر July 27, 2022
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

RAWALPINDI: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس لاگو کرنے کیخلاف انجمن تاجران سندھ کی درخواست پر کے الیکٹرک، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

بائیکورٹ میں بجلی کے بلز میں سیلز ٹیکس لاگو کرنے کیخلاف انجمن تاجران سندھ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ چھوٹے تاجر اس زمرے نہیں آتے، حکومت کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ سیلز ٹیکس کا نفاذ بجٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ماہ کے بجلی بلز میں ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق چھوٹے تاجروں پر کمرشل بجلی میں ٹیکس شامل ہونگے۔

عدالت نے کے الیکٹرک، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 اگست تک تفصیلی جواب پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل طلب کرلیے۔

درخواست جاوید شمس صدر کراچی ڈویژن انجمن تاجران نے دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |