شہری کا گلا کاٹنے کا مقدمہ گھریلو ملازمہ کے خلاف درج

مقتول رضوان سوریا کے ہاتھ پشت کی جانب بندھے ہوئے تھے، ملزمان پر شبہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ہوا، بھائی کا دعویٰ


Staff Reporter July 27, 2022
مقتول کے اہل خانہ رشتے داروں سے ملنے گئے ہوئے تھے (فوٹو فائل)

لاہور: بہادرآباد میں شہری کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے کامقدمہ 2نامعلوم ملزمان اور گھریلوملازمہ کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نیوٹاؤن تھانے کے علاقے شرف آباد اسٹریٹ نمبر 19، مکان نمبر336 سے 43 سالہ رضوان سوریا ولد محمد مصطفیٰ سوریا نامی شخص کی لاش ملی، جسے تیز دھار آلے کے وارسے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے رات گئے قتل کا مقدمہ الزام نمبر2022/313 بجرم دفعہ 34/109 اور 302 کے تحت مقتول کے بھائی خرم مصطفیٰ سوریا کی مدعیت میں 2 نامعلوم ملزمان اور گھریلو ملازمہ کے خلاف درج کرلیا۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق خرم مصطفیٰ سوریا نے پولیس کو بتایا کہ منگل کی شام 4 بجکر25 میں میرے بھائی کی اہلیہ بچوں اورگھریلو ملازمہ شہزادی کے ہمراہ اپنے ماموں کے گھر ناظم آباد نمبر 2 گئے ہوئے تھے ۔ بھائی رضوان سوریا گھر میں اکیلا تھا۔ اہل خانہ اورملازمہ رات تقریباً ساڑھے 10 بجے واپس آئے تو گھر کا مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا اور رضوان مردہ حالت میں کمرے میں بیڈ پر خون میں لت پت پڑا تھا جب کہ اُس کے ہاتھ پشت کی جانب بندھے ہوئے تھے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اُس کے بھتیجے نے فوری طور پر میرے بھائی ابو بکر کواطلاع دی اور ابو بکر نے مجھے اطلاع دی۔ مدعی کے مطابق میرے بھائی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ جب ہم نے سامنے والے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو شلوار قمیص میں ملبوس 2 ملزمان رضوان سوریا کے گھر میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ گھر میں کام کرنے والی دوسری ملازمہ تہمینہ ساڑھے 3 بجے اپناکام ختم کرکے جا چکی ہے۔

ملازمہ تہمینہ دوبارہ سی سی ٹی وی کیمرے میں بھائی کے گھرکے مرکزی گیٹ پر دکھائی دی، اُس نے دیکھا کہ گھرکا گیٹ کھلا ہے اورکچھ دیررکنے کے بعد واپس چلی جاتی ہے لہذا ہمیں دوسری ملازمہ تہمینہ پر قوی شبہ ہے کہ وہ رضوان کے قتل میں ملوث ہوسکتی ہے۔ لہٰذا ہم 2 نامعلوم ملزمان اور گھر میں کام کرنے والی ملازمہ پر رضوان سوریا کے قتل کا دعویٰ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |