’’میرا پاکستان میرا گھر اسکیم‘‘ کے تحت قرضوں کا اجرا بحال

بینکوں کو30 جون 2022 تک منظورشدہ درخواستوں پر قرض جاری کرنے کی ہدایت


Salman Siddiqui July 27, 2022
وہ لوگ بھی قرض حاصل کرسکیں گے جن کی درخواستیں بینکوں سے منظور ہونے کے قریب ہیں (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: حکومت نے بینکوں کو میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواستوں پر ہائوسنگ فنانس جاری کرنے کی ہدایت کردی جب کہ قرض کی سہولت ان درخواست گزاروں کو بھی دی جائے گی جن کی درخواستیں بینکوں کی منظوری حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے بینکوں، ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز ( DFIs ) اور مائیکروفنانس بینکوں کو 30 جون 2022 تک منظورشدہ درخواستوں پر میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کی موجودہ شرائط کے تحت قرضے جاری کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 کے تحت فنانسنگ پر شرح سو میں بھی کمی کی ہے۔ قبل ازیں یکم جولائی کو حکومت نے سبسڈائزڈ ہاؤسنگ فنانسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کا اجرا دو ماہ کے لیے ( 31 اگست تک ) معطل کردیا تھا۔ اس کا مقصد موجودہ معاشی صورتحال میں فنڈنگ کے قواعد و ضوابط کا جائزہ لینا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں