اسپین میں ڈرون نے 14 سالہ بچے کو ڈوبنے سے بچالیا

اسپین میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے


ویب ڈیسک July 26, 2022
جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون لائف گارڈ کا کام کرتے ہیں، فوٹو: فائل

GUJARAT: اسپین کے ساحل پر ڈوبنے والے 14 سالہ بچے کو لائف گارڈ کے لیے مختص ڈرون نے بچالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر ویلنسیا کے ساحل کی فضاؤں پر جدید سہولیات سے آراستہ لائف گارڈ ڈرونز اڑتے رہتے ہیں جنھوں نے ایک نوعمر کو ڈوبنے سے بچالیا۔

ڈرون آپریٹر نے میڈیا کو بتایا کہ 14 سالہ لڑکا سمندر میں آگے تک چلا گیا تھا اور ایک بڑی موج میں پھنس گیا تھا۔ بچے کے اوسان خطا اور اعصاب شل ہوگئے تھے۔

ڈرون آپریٹر کے مطابق سمندر کے اوپر پرواز کرنے والے ڈرون نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ سب دیکھا اور فوری طور پر ایک لائف جیکٹ پھینکی جسے ڈوبنے والے لڑکے نے پہن لیا۔

لائف جیکٹ پہننے کے بعد لڑکا سطح سمندر پر تیرتا رہا اور تب تک رضاکار پہنچ گئے اور اسے ساحل پر لے آئے۔ لڑکے کو اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |