مانسہرہ بس اور کار کے مابین تصادم میں نوجوان لڑکی اور دو کم سن بچیاں جاں بحق

حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا، بس ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، موٹر وے پولیس


ویب ڈیسک July 24, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مانسہرہ کے قریب بس اور کار کے مابین تصادم کے دوران ایک لڑکی اور دو کم سن بچیاں جاں بحق جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپریس وے پر مانسہرہ کے قریب بس اور کار کے مابین تصادم کے دوران کار میں موجود ایک لڑکی اور دو کم سن بچیاں جاں بحق اور پانچ افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

موٹروے پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا اور حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں