منکی پاکس وزارت صحت کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، وفاقی وزیر صحت


ویب ڈیسک July 24, 2022
فوٹو:فائل

PIND DADAN KHAN: وزارت صحت نے منکی پاکس کے پیش نظر بیرون ملک اور بالخصوص افریقا سے انے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کے پھیلاؤ کو عالمی ایمرجنسی کا درجہ دینے کے بعد پاکستان میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہیلتھ سیکیورٹی ریگولیشن کی شفارشات پر عملدرآمد اور تمام ضروری اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جارھا ہے، خاص طور پر افریقہ سے انے والے مسافروں کیے اسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سائئنسی بنیادوں پر پاکستان کے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز پر بھی بھرپور عمل کیا جارہا ہے اس سلسلے میں اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، ساتھ ہی عوامی آگاہی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (بارڈر ہیلتھ سروسز) کے ادارہ کو ملک کے داخلی راستوں پر صحت کے حوالے سے سخت نگرانی کی جارہی ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیرصحت نے این سی او سی کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ کووڈ کے ساتھ ساتھ منکی پاکس کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، لہذا وفاق اور صوبے مل کر ابھی سے اس وباء کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں