میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ

ان تمام افراد کے لیے میرا پاکستان میرا گھر ہاوٴسنگ لون اسکیم جاری رہے گی جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں، مفتاح


ویب ڈیسک July 22, 2022
ان تمام افراد کے لیے میرا پاکستان میرا گھر ہاوٴسنگ لون اسکیم جاری رہے گی جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں، وزیر خزانہ (فوٹو : فائل)

HASSANABDAL: ن لیگ حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت کی میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں ابھی میٹنگ ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان تمام لوگوں کے لیے ایم پی ایم جی (میرا پاکستان میرا گھر) ہاوٴسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں۔



مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں، ہم ابھی بھی اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کے لیے اس کی تشکیل کے عمل میں ہیں، اس نظر ثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں