عدم اعتماد کے وقت ڈالر178 روپے تھا اورآج 224 روپے ہے عمران خان

خراب معاشی صورتحال سے ثابت ہوا شریف خاندان کو معیشت اورملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں، عمران خان


ویب ڈیسک July 19, 2022
شریف خاندان کی مہارت چوری، منی لانڈرنگ اوراین آر او حاصل کرنے میں ہے، عمران خان:فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر178 روپے تھا جواب 224 روپے کا ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ امریکی سازش سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر 178 روپے کا تھا جو اب 224 روپے کا ہوگیا ہے اورآئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔



عمران خان نے مزید کہا کہ خراب معاشی صورتحال سے ظاہر ہوگیا کہ شریف خاندان کو معیشت یا انتظامی امور چلانے کا کوئی تجربہ نہیں۔ ان کی واحد مہارت چوری، منی لانڈرنگ اوراین آر او حاصل کرنے میں ہے۔ عوام حکومت تبدیل کرنے کی سازش اورپاکستان کو اس ابتر حال تک پہنچانے کے ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں