پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے چیف الیکشن کمشنر

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر2000 ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک July 16, 2022
عوام بلا خوف وخطر گھر سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن:فوٹو:فائل

کراچی: چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے بیان میں کہا کہ ووٹرز کی حفاظت کے لئے فوج اور رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی ضروری ہے۔انہوں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سیکورٹی اورانتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے: وزیر داخلہ کی عمران خان کو کل الیکشن میں دنگا فساد سے باز رہنے کی وارننگ

دوسری جانب سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان لاہور پہنچ گئے۔ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی اورالیکشن انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفترمیں کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے سے تعیناتی کا حکم معطل

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ضمنی انتخابات کے موقع پر 2000 ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی ممکنہ صورت حال کے باعث کیا گیا۔ الیکشن کے دوران کسی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی اورتخریبی عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں امن و امان کیلیے فوجی جوان موجود ہوں گے، آئی ایس پی آر

انہوں نے مزید کہ کہ تمام ریاستی اداروں کی بھرپور مدد حاصل ہے۔ بہتر انتظامات اور مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عوام بلا خوف و خطر گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔