اداروں پر تنقید ایف آئی اے نے گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا

گلوکار کو سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا


ویب ڈیسک July 16, 2022
گلوکار سلمان احمد عمران خان کی پارٹی کے فوکل پرسن ہیں(فائل فوٹو)

لاہور: سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ایف آئی اے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کے خلاف متحرک ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابقوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے اور سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔

گلوکار سلمان احمد نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔




گلوکار نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں