بھارتی گلوکار دلیرمہندی کو انسانی اسمگلنگ کیس میں دو سال قید
دلیر مہندی کو بھائی سمیت اکتوبر 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دونوں ضمانت پر رہا ہوگئے تھے
RAWALPINDI:
بھارتی عدالت نے گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کیس میں دو برس قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پٹیالہ کی عدالت نے معروف بھارتی گلوکار دلیرمہندی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
دلیر مہندی کو دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گلوکار کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
کیس کیا ہے؟
دلیر مہندی اور ان کے بھائی پر 2003ء میں انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا، دونوں بھائیوں پر پیسے لے کر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے الزامات تھے، جو عدالت میں ثابت ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گلوکار لوگوں کو غیرقانونی طور پر ملک سے یہ کہہ کر باہر بھجواتے تھے کہ وہ ان کے بینڈ کا حصّہ ہے۔
دلیر مہندی اور ان کے بھائی نے 1998 اور 1999 میں 10 افراد کو اپنا گروپ ممبر ظاہر کرکے امریکا پہنچایا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہونے پر گلوکار اور بھائی کو اکتوبر 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دونوں بھائیوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی جس کے باعث انہیں رہا کیا گیا۔