بھارت سے بحرین جانے والے دو طیاروں کی کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ

طیارے 12گھنٹے تک کراچی ائرپورٹ پر موجود رہے اور ری فیولنگ کے بعد بحرین روانہ ہو گئے


ویب ڈیسک July 14, 2022
کپتانوں نے لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی طیاروں کو ائرپورٹ پراتارا (فوٹو فائل)

PESHAWAR: بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کے کپتانوں نے ائرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ائرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کپتانوں نے لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی طیاروں کو ائرپورٹ پراتارا۔ دونوں پرائیویٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے اور بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جا رہے تھے۔طیارے 12 جولائی کی شب 12 بجے کراچی ائرپورٹ پر اترے اور ری فیولنگ کے بعد واپس بحرین کے لیے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق طیارے 12گھنٹے تک کراچی ائرپورٹ پر موجود رہے جہاں انہیں ری فیولنگ کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں