پاکستان آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے سری لنکن کپتان

بابر، امام اور یاسر شاہ کی بدولت پاکستان سائٹ ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، کرونارتنے


ویب ڈیسک July 12, 2022
(فوٹو: پی سی بی، لنکن بورڈ) بابر، امام اور یاسر شاہ کی بدولت پاکستان سائٹ ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، کرونارتنے

لاہور: سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے کیونکہ وہ اسپین کو زیادہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرونارتنے نے کہا کہ بابراعظم بہترین فارم میں ہیں جبکہ اوپنر امام الحق اور یاسر کی بھی واپسی ہوئی جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیش چندیمل سےکہا تھا کہ وہ ایک بڑی اننگز کے ساتھ آئیں، پچھلے کچھ سالوں سے وہ کامیاب نہیں ہوپارہے تھے لیکن آسٹریلیا کے خلاف اننگز سے انکا اعتماد بحال ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کولمبو میں پاکستانی کرکٹرز ہوٹل تک محدودہوگئے

کرونارتنے نے کہا کہ جب آپ کا سینئر کھلاڑی فارم بحال کررہا ہوتا ہے تو بطور کپتان چیزیں آسان ہوجاتی ہیں، اینجلو میتھیوز ناکام ہو سکتے ہیں، میں ناکام ہوسکتا ہوں لیکن مجھے معلوم ایک کھلاڑی ٹیم کیلئے فائٹ کرے گا تو تسلی ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔