چین نے زلزلہ زدہ افغانستان کے لیے مزید امداد فراہم کردی

چین نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے لیے نازک وقت میں انتہائی ضروری سامان فراہم کیا، افغان سینئیر عہدیدار


ویب ڈیسک July 11, 2022
—فوٹو: رائٹرز

لاہور: چین نے زلزلہ زدہ افغانستان کو مزید 74 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔

چین کی جانب سے امداد کی پہلی کھیپ 27 جون کو پہنچی تھی جس کے اگلے ہی دن دو بڑے سامان بردار طیارے بھی پہنچ گئے تھے۔ مزید چینی پروازیں کابل ہوائی اڈے پر زلزلے کے امدادی سامان لے جانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو تعزیتی پیغام بھیجا تھا اور ان کے ساتھ فون پر بات چیت بھی کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ چین ضروریات کے مطابق ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین نے افغانستان کے ساتھ آفات کی روک تھام، آفات کی نگرانی اور مستقبل میں قبل از وقت وارننگ میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

افغانستان کے عوام اور حکومت نے چین کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔ حکومت نے بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام امداد بروقت تقسیم کی جائے گی۔

زلزلے سے متاثرہ صوبہ خوست میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور انسانی امور کے ذمہ دار ایک اہلکار نے بتایا کہ چین نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے لیے نازک وقت میں انتہائی ضروری سامان فراہم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں