لاہور میں ٹریفک پولیس کا عید پر شہریوں کا چالان نہ کرنے کا فیصلہ

سنگین خلاف ورزیوں پر بدستور کارروائی جاری رہے گی، سی ٹی او


ویب ڈیسک July 10, 2022
فوٹو : فائل

لاہور: سی ٹی او لاہور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کا چالان نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق سنگین خلاف ورزیوں پر بدستور کارروائی جاری رہے گی جبکہ سگنل، ون وے ٹریفک، ریسنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

عیدالاضحیٰ پر ٹریفک پولیس سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائے گی۔ ون ویلنگ، ریسنگ اور ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی جبکہ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی، موٹر سائیکل اور رکشہ کو بند کر دیا جائے گا۔ والدین کیطرف سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد گاڑی یا موٹر سائیکل واپس دی جائے گی۔

حادثات کی بنیادی وجہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنا ہے۔ اوورسپیڈنگ کی روک تھام کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جائے گی جبکہ کینال روڈ، مین گلبرگ، جیل روڈ، خیابان جناح سمیت دیگر اہم روڈ پر اسپیڈ گنز سے وقتاً فوقتاً چیکنگ جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں