احسن اقبال جیسے مزید حملے ہوئے تو لیگی کارکن جواب دیں گے وفاقی وزیر توانائی

اگست تک خام تیل سستا رہا تو ضرور عوام کو ریلیف دیں گے، وفاقی وزیر توانائی


ویب ڈیسک July 10, 2022
اگست تک خام تیل سستا رہا تو ضرور عوام کو ریلیف دیں گے، وفاقی وزیر توانائی

لاہور: وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ احسن اقبال جیسے مزید حملے ہوئے تو لیگی کارکن جواب دیں گے۔

گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے ہم نے عذاب عمرانی کا منہ موڑنا شروع کر دیا ہے ، عمرانی حکومت نے ملک کی معیشت اور صوبوں کے معاملات خراب کیے ، 4 سال کا ترقی کا قحط اب ختم ہونے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک فاشسٹ جماعت ہے، لوڈشیڈنگ میں کمی آ رہی ہے،عید کے دنوں میں بھی بہتری رہے گی، جس طرح جون کے آخر میں لوڈشیڈنگ کا چیلنج درپیش تھا وہ اب نہیں ہے، اگست کے مہینے تک اگر عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی برقرار رہی تو ضرور عوام کو ریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کو دیکھ کر لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو عوام نے جو ووٹ ڈالے تھے اسکی عزت ہونی چاہیے ، تحریک انصاف کے کارکنوں کی فاشسٹ حکومت نے تربیت کی ہے، احسن اقبال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ، احسن اقبال نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا اور نواز شریف کی ہدایت پر عمل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر احسن اقبال جیسے حملے برقرار رہے تو ن لیگ کے کارکن بھی ایسا ہی کریں گے، ہماری سیاست سے ڈاکو ،چور اور غدار کے لفظ نکل جانے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں