حجاج کرام کیلیے طواف وداع کا شیڈول بنا دیا گیا

طواف اور دیگر پروگرام مکمل کرنے کیلیے 14 ذوالحج کی تاریخ مقرر، اس کے بعد حجاج مدینہ منورہ بھی جا سکتے ہیں


ویب ڈیسک July 10, 2022
حجاج کو بھیڑ اور کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچتے کے لیے گروپوں کی شکل میں منتقل کیا جائے گا، ترجمان وزارت حج

ISLAMABAD: سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کو طواف وداع کی ادائیگی کے لیے گروپ بندی سمیت دیگر انتظامات اور طریقہ سے متعلق آگاہی فراہم کردی گئی، جس سے حجاج کو بھیڑ اور کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچتے ہوئے طواف وداع کی ادائی کا موقع ملے گا۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے طواف کرنے اور اپنے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے 14 ذوالحج کی تاریخ مقرر ہے، اس کے بعد وہ چاہیں تو مدینہ منورہ بھی جا سکتے ہیں جب کہ اندرون ملک کے حجاج 12 اور 13 ذوالحج کو طواف وداع کریں گے۔

ترجمان وزارت کے مطابق عرفات سے لے کر مزدلفہ اور وہاں سے واپس منیٰ پہنچنے تک کا حج کا مرحلہ طے کر لیا گیا ہے، جس میں مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے حجاج کرام کو بسوں اور مشاعر ٹرین کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ اس عمل کو 4 گھنٹوں میں مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق حجاج کرام کی طواف وداع کے لیے منتقلی بغیر بھیڑ کے عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل حجاج کرام منیٰ میں رمی جمرات میں مصروف ہیں، جہاں گروپوں کی شکل میں منظم رکھ کر حجاج کو سہولت کے ساتھ رمی کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں