اسٹیٹ بینک کا شرح سود 125 فیصد اضافے سے 15 فیصد کرنے کا اعلان

مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک July 07, 2022
مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

ISLAMABAD: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 15 فیصد کردیا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرکے 15 فیصد کردیا گیا ہے، کوشش کریں گے کہ اس سے زیادہ نہ بڑھے۔

مرتضی سید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی ، شرح سود نہ بڑھاتے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء کی طرح افراط زر کا بھی مقابلہ کریں گے ، معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی جس کا اثر مہنگائی پر آیا ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹری پالیسی سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں