وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا

جدید بس سروس سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے، سہولت ایک ماہ کے لیے مفت کرنے کا اعلان


ویب ڈیسک July 07, 2022
2 رش والے روٹس پر میٹرو بس سروس کی گرین اور بلیو لائنز بسیں چلیں گی

ISLAMABAD: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی دارالحکومت میں گرین اور بلیو لائنز جدید بس سروس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ میٹرو بس سروس میں عوام ایک ماہ تک مفت سفر کریں گے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کا جدید منصوبے تحت اسلام آباد کے 2 رش والے روٹس پر میٹرو بس سروس کی گرین اور بلیو لائنز بسیں چلیں گی۔

گرین لائن میٹروبس سروس بہارہ کہو سے پمز اسپتال تک 15.5کلو میٹر پر محیط ہے۔اس روٹ پر 8 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جب کہ بلیو لائن میٹروبس سروس کورال سے پمز اسپتال تک 20کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس روٹ پر 13مسافر اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں جدید بس سروس کے افتتاح سے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی کے علمبردار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں