موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت

یوکرین تنازع اور کورونا وبا کے بعد درخواستوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے، برطانوی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک July 05, 2022
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے کہا ہے کہ موسمِ سرما میں برطانیہ جانے والے افراد فوری طور پر اپنی ویزہ درخواست جمع کرائیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ جو پاکستانی موسمِ گرما میں برطانیہ جانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر ویزا درخواست دیں۔

ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ویزا میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کے بعد اب حالات معمول پر آئے ہیں اور پابندیوں کے بعد دنیا بھر سے ویزا درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال کے بعد وہاں کے لوگوں کو زیادہ ویزہ دیئے جارہے ہیں جس سے دیگر ممالک کے لیے ویزہ معاملات میں تعطل آیا ہے۔



ٹرنر نے کہا کہ ویزہ کے حصول میں تاخیر پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مخصوص تھی۔ اس صورتحال میں ویزہ درخواستوں کا بوجھ بڑھتا گیا جس کے لیے اضافی اسٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال موسم گرما میں پانچ لاکھ پاکستانی برطانیہ جاتے ہیں، موسمِ گرما میں سفرکے خواہش مند فوری طور پر ویزا درخواست جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر درخواست جمع کرانے کے بعد بایومیٹرکس تصدیق کے لیے چھ ہفتوں کا انتظار کیا جائے۔ انہوں نے پاکستانی طالب علموں مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی اپنی درخواست جمع کرا دیں تاکہ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں