امارات میں کتوں کیلئے سونے اور ہیرے سے سجے کالرز متعارف

کتے انسان کے بہترین دوست ہوتے ہیں ان کیلئے ہیرے، جواہرات سے سجا کالر بہترین تحفہ ہے, پیٹ کارنر


ویب ڈیسک July 05, 2022
متحدہ عرب امارات میں کتوں کے لیے انتہائی قیمتی پٹے فروخت کرنے والی دکان کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کتوں کا سامان فروخت کرنے والی دکان نے ہیروں سے جڑے خوبصورت کالرز متعارف کرا دئیے جن کی مالیت 10 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کتوں کا سامان فروخت کرنے والی ایک دکان نے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کالرز متعارف کروایا ہے جس میں سونے سے بنی 'بو' نصب کی گئی ہے۔

بو کو 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جس میں جڑے 2 اعشاریہ 6 قیراط وزن کے ہیروں کیساتھ 6 سے 7 قیراط کے اصلی روبی کو بھی لگایا گیا ہے۔

پیٹ کارنر چیت سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ کتے انسان کے بہترین دوست ہوتے ہیں ان کیلئے ہیرے، جواہرات سے سجا کالر بہترین تحفہ ہے۔

پیٹ کارنر نامی دکان کے مالک نے مستقبل میں بھی ایسی اشیاء متعارف کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں