پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول

جون میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 28لاکھ 87 ہزار 106 کالز موصول ہوئیں


ویب ڈیسک July 04, 2022
فوٹو: آن لائن

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو (15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کر دیا جس کے تحت ایک ماہ کے دوران موصول شدہ کالز میں سے 17 لاکھ 58 ہزار 306 کالز غیر متعلقہ تھیں۔

ریکارڈ کے مطابق جون میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 28لاکھ 87 ہزار 106 کالز موصول ہوئیں جبکہ مختلف معلومات کے حصول کے لیے 39 ہزار101 کالز موصول ہوئیں، 1لاکھ 94 ہزار 917 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔

جون کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 8 ہزار338 کالز پر راہنمائی کی گئی۔ لاہور لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے 73موٹر سائیکل، 03 رکشے اور 02 گاڑیاں مالکان کے حوالے کیں۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ون فائیو (15) ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں