یکم جولائی سے قبل جاری شدہ انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا

ایف بی آر کی جانب سے وضاحت جاری کر دی گئی


Khususi Reporter July 03, 2022
(فوٹو: سول ایوی ایشن)

ISLAMABAD: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ یکم جولائی 2022 سے پہلے جاری ہونے والی انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا جو یکم جولائی 2022 سے پہلے جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ وزیر اعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا

فنانس بل 2022 کے تحت کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ فیڈرل ایکسائز رولز 2005 کے رول 41A کے سب سیکشن 8 کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹ کے اجرا کے وقت ہی وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن تھری کے تحت کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |