پنڈی رنگ روڈ اسکینڈل سابق کمشنر سمیت 13 افسر بے گناہ قرار

کیپٹن(ر) محمد محمود، وسیم تابش ودیگر افسران کوسابق دورمیں گنہگار قرار دیا گیا تھا


عمران اصغر July 03, 2022
موجودہ حکومت نے دوبارہ تحقیقات کرائی،اسٹیلشمنٹ ڈویژن سے بے گناہی کا نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث سابق کمشنر کیپٹن(ر) محمد محمود، لینڈ ایکوزیشن کلکٹر وسیم تابش سمیت 13 افسران کو بے گناہ قرار دیا گیا۔

رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث افسران پر الزامات کی تحقیقات وزیراعظم کی سربراہی میں کی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل گزشتہ سال سامنے آنے پرسابق وزیراعظم کی ہدایت پر انکوائری شروع کی گئی تھی۔

سابق کمشنر سید گلزار حسین شاہ کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں سابق کمشنر کیپٹن(ر) محمو محمود، لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم تابش سمیت 13 سول افسران کو گنہگار قرار دیاگیا تھا جس کے بعد معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھاجس میں سابق کمشنر محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کولیکٹر وسیم تابش کو گرفتار کیا گیا تھا،اسکینڈل میں سامنے والی سیاسی شخصیات پہلے ہی کلین چٹ مل چکی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے کے بعد الزامات کی تحقیقات دوبارہ کی گئی جس میں سابق کمشنر محمد محمود سمیت 13سول افسران کو بے گناہ قرار دے دیاگیا اس حوالے سے اسٹیبلیشمینٹ ڈویژن نے افسران کی بے گناہی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |