علیزے شاہ کو شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر جانا مہنگا پڑ گیا

فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اداکارہ کے خلاف کارروائی شروع کردی


ویب ڈیسک July 02, 2022
فوٹو: فائل

لاہور: فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے علیزے شاہ کے شوٹنگ چھوڑ کر جانے پر متعلقہ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (ایوری ڈے پکچرز) نے علیزے شاہ کے خلاف ''متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن'' میں شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں، جس سے ہمیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ علیزے کے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کشمیر میں چل رہی ہے جس کے سبب وہ شوٹنگ چھوڑ کر وہاں چلی گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنی والے چند شخصیات علیزے شاہ شوٹنگ چھوڑ کر جانے کے عمل کو غیرمناسب بھی قرار دے چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں