اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلیے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم

امید ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک June 25, 2022
امید ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ (فوٹو:فائل)

لاہور: اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار طارق فضل چوہدری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا، توقع ہے وفاقی حکومت اور تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، الیکشن کمیشن سے تعاون نہ ہوا تو کمیشن یہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت بار بار قوانین بدل کر الیکشن میں رکاوٹ ڈالتی رہی، کابینہ نے یونین کونسلز کی تعداد 101کرنے کی منظوری دی ، کابینہ فیصلے کا گزٹ نوٹی فکیشن شائع ہوچکا جس کے تحت 101 یونین کونسلز کے فیصلے پر عمل درآمد کر کے ہی الیکشن شیڈیول جاری ہونا تھا۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر رضا مندی ظاہر کی ہے، الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں تین بار حلقہ بندیاں ہو چکیں،الیکشن کمیشن کے مطابق وہ 120 دن کے اندر نئے الیکشن کا پابند تھا، الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے تعاون کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں