بھارت میں شادی کے خواہشمند نوجوانوں پر عجیب و غریب شرط عائد

پنچائیت نے شادیوں میں ڈی جے ڈانس اور منشیات کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی ہے


ویب ڈیسک June 21, 2022

لاہور: بھارت میں لڑکوں پر شادی کرنے کےلیے داڑھی کٹوانے کی عجیب و غریب شرط عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کےلیے داڑھی کٹوانے کی انوکھی شرط بھارتی ریاست راجھستان کے ایک گاؤں کی کمیونٹی نے رکھی ہے۔

راجھستان کے 19 دیہاتوں کی کماوت برادری کی جانب سے ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس میں صرف کلین شیو نوجوانوں کو شادی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجائیت کا کہنا ہے کہ اگر نوجوان فیشن میں داڑھی رکھ رہا ہے کوئی مسئلہ نہیں لیکن شادی کیلئے اسے داڑھین مندوانا ہوگی۔

پنچائیت نے شادیوں پر خرچہ کم کرنے اور شادی کو آسان بنانے کے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ساتھ ہی ساتھ شادیوں میں ڈی جے ڈانس اور منشیات کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ بھی شادی کی تقریبات کے دوران متعدد رسومات پر پابندی لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں