شاہ محمود قریشی کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس فوری رپورٹ طلب

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک June 21, 2022
فوٹو فائل

لاہور: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو الیکشن کمیشن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پرصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: ضمنی الیکشن میں لیگی امیدواروں کو کہا جارہا ہے حمزہ نے ہر صورت آپکو سیٹ دلوانی ہے، شاہ محمود

چیف الیکشن کمشنر نے ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت سے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام کارروائی سے صوبائی الیکشن کمشنر چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں