15 سالہ لڑکے کو اغوا  اور بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزمان محبوب اور اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک June 20, 2022
جنسی تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس ایس پی سٹی (فوٹو فائل)

FAISALABAD:

مصری شاہ کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو اغوا کرکے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق ملزمان زبردستی لڑکے کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے، جہاں انہوں نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے درندہ صفت کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس نے ملزمان محبوب اور اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں