توہین رسالتؐ کے واقعات کوئٹہ میں طلبا کا بھارت کے خلاف احتجاج

طلبا کی مودی سرکاری کے خلاف نعرے بازی، بھارت کے بائیکاٹ کا مطالبہ


ویب ڈیسک June 14, 2022
طلبا کی مودی سرکاری کے خلاف نعرے بازی، بھارت کے بائیکاٹ کا مطالبہ (فوٹو : فائل)

لاہور: بھارت میں توہین رسالتؐ کے واقعات کے خلاف کوئٹہ میں اسکول کے طلبا نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپری نیوز کے مطابق بھارت میں توہین رسالتؐ کے پے درپے واقعات کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی احتجاج جاری ہے، کوئٹہ میں اسکول کے طلبا نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

طلبا نے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے خلاف بھارت کے خلاف اقدامات کیے جائیں اور مسلم دنیا بھارتی کا ہر طرح سے بائیکاٹ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں