پارلیمنٹ کے باہر احتجاج پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین اراکین اسمبلی کی گرفتاری کا امکان

پی ٹی آئی کی مستعفی اراکین نے انتخابی قانون میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا


رضوان غلزئی June 09, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والی پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین اراکین اسمبلی کو گرفتار کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے انتخابی قانون میں ترمیم اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور عمارت میں زبردستی داخلے کی کوشش کی تو پولیس نے دروازے بند کردیے۔

پی ٹی آئی کی خواتین ارکان گیٹ نمبر 1 کے باہر پہنچیں اس دوران رکن اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے گیٹ پھلانگنے کی کوشش کی، جس کے بعد احتجاجی اراکین پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کے اعتراضات مسترد؛ اتنخابی اوراحتساب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پی ٹی آئی خواتین اور جے یو آئی کارکن کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، پی ٹی ائی خواتین کے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے جبکہ جے یو آئی کارکنان نے جواب میں عمران خان مردہ باد کے نعرے بلند کیے۔

پی ٹی آئی کی مستعفی ارکان اسمبلی کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاجپی ٹی آئی کی مستعفی ارکان اسمبلی کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

براہ راست دیکھئے :
http://live.express.pk/

Posted by Express News on Thursday, 9 June 2022


ذرائع کے مطابق احتجاج کرکے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والی خواتین کی گرفتاری کا بھی امکان ہے، جس کے لیے قیدی وین کو پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے پر بلالیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی وہاں تعینات کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں