پی ٹی آئی کے 30 ارکانِ قومی اسمبلی استعفوں پر تذبذب کا شکار

پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان قومی اسمبلی مستعفی نہیں ہونا چاہتے، حکومتی پارلیمانی ذرائع کا دعویٰ


ویب ڈیسک June 04, 2022
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کرینگے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کریں گے، اور اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے منظور کرلئے جائیں گے، اور بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں، ان سے رابطے کئے جائیں گے۔

حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا، جو پی ٹی آئی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست رابطے کرکے استعفے منظور نہ کرانا چاہیں ان کے استعفے روکے جائیں گے۔ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی پہلے ہی پی ٹی آئی کو ایوان میں سیاست کرنے کا مشورہ دے چکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں