وزیراعظم نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا

وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا


ویب ڈیسک June 03, 2022
شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلیٰ سرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی گئی ہے۔

یہ اقدام وزیراعظم کے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کے بعد عمل میں آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں کی اہم اور عوام الناس سے متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سے قبل آئی ایس آئی کی انٹیلی جنس اسکریننگ رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں