پشاور کی 17 سالہ انفال نے عمران خان پر کتاب لکھ دی

انہوں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو کتاب پیش کی جبکہ آٹو گراف بھی لیا


شاہ زیب خان June 01, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

BEIJING: پشاور کی رہائشی 17 سالہ انفال خان نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سیاسی جہدوجہد اور کامیابیوں پر 200 صفحات پر مبنی کتاب لکھ دی۔

گزشتہ روز چئیرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں پیش کی جس پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے شاباش اور آٹو گراف بھی دیا اس موقع پر انفال خان جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑی بعدازاں عمران خان نے ویڈیو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایف ایس سی پری میڈیکل کی طالبہ انفال خان نے کہا کہ دو سال قبل اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید اور چئیرمین پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے کے بعد کتاب لکھنے کا سوچا جس کا ٹائٹل "وائی آئی ہیف چوزن عمران خان" منتخب کیا جو کہ گزشتہ ماہ مکمل ہوئی تاہم اپوزیشن کے عدم اعتماد کی وجہ سے چئیرمین پی ٹی آئی کو اپنی تحریر پیش نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے پاکستان تحریک انصاف کو سوشل میڈیا پر سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کتاب بھی تحریر کر رہی تھی جس میں عمران خان کے ذاتی فوٹو گرافر نعمان جی نے بے حد تعاون کیا ہے۔



انفال کا کہنا ہے کہ کتاب جلد اشاعت کے بعد مارکیٹ میں آ جائے گی جس میں ملک کے نوجوانان کیلئے پیغام دیا ہے کہ ایک لیڈر کو پسند کرنے کیلئے اس میں کیا خوبیاں ہونی چاہیئے بغیر سوچ اور سمجھ کے کسی سیاست دان کی مخالفت یا حمایت نہ کی جائے بلکہ حمایت کرنے کی ایک بنیادی وجہ بھی ہونی چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں