لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع پر کراچی کے نوجوان کو قتل کردیا

پولیس اہلکار فائرنگ کر کے وقوعہ سے فرار، ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس ایس پی سے رپورٹ طلب


نعمان شیخ May 27, 2022
فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع پر کراچی کے رہائشی نوجوان کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس اہلکار کامران صادق نے ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کی شناخت کامران اشتیاق کے نام سے ہوئی جو کراچی کے ضلع شرقی کا رہائشی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع اور مقررہ وقت پر 10 لاکھ روپے واپس نہ کرنے پر نوجوان کو قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کی اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی عمل داری لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں،مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |