اسلام آباد میں دہشت گردی ضلع کچہری دوسری بارنشانہ بنی

اس سے قبل 18جولائی2007 کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکلا کنونشن کے موقع پر خود کش حملے میں20 افراد جاں بحق ہوئے تھے


شبیر حسین March 04, 2014
اس سے قبل 18جولائی2007 کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکلا کنونشن کے موقع پر خود کش حملے میں20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے واقعے نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات اوراسلام آبادکے محفوظ ہونے کے دعوے کی قلعی کھول دی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل 18جولائی2007 کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکلا کنونشن کے موقع پر خود کش حملے میں20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملکی تاریخ کا سب سے پہلا خودکش حملہ بھی اسلام آباد میں ہوا، جب19نومبر 1995 کو ایک بمبار نے مصری سفارتخانے کے احاطے میں بارود سے بھرا ٹرک اڑادیا جس سے14افراد مارے گئے۔ نائن الیون حملوں کے بعد اسلام آبادمیں پہلا خودکش حملہ17مارچ2002 کو پروٹسٹنٹ چرچ پرکیاگ یا، جس میں5 مسیحی ہلاک ہوئے۔ 15 مئی 2008 کو لونا کاپرسی ریسٹورنٹ پر حملے میںترک خاتون ہلاک15 زخمی ہوئے ۔27 مئی2005 کو بری امام مزار پر عرس کے موقع پر خودکش حملے میں 28 افرادجاں بحق ہوئے۔26 جنوری2007 کو میریٹ ہوٹل کے باہر خودکش دھماکا کیا گیا۔6 فروری 2007 کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خود کش دھماکا ہوا۔27 جولائی 2007 کو آب پارہ مارکیٹ میں خود کش حملے میں7 پولیس اہلکاروں سمیت15جاں بحق ہوئے۔2 جون2008 کو ڈنمارک کے سفارتخانے کے باہر کار بم دھماکے میں6 افراد ہلاک اور25 زخمی ہوئے۔6 جولائی2008 کو میلوڈی کے قریب خود کش حملے میں19 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق اور40 زخمی ہوئے۔

21ستمبر2008 کو میریٹ ہوٹل پر ٹرک کے ذریعے خود کش حملے میں54 افراد ہلاک اور250 زخمی ہوئے۔ 9 اکتوبر2008 کو انسداد دہشتگردی بیرکس پرخودکش حملے میں3 اہلکار زخمی ہوئے۔23 مارچ 2009 کواسپیشل برانچ کے دفتر پر خودکش حملے میں2 افراد ہلاک ہو ئے۔4 اپریل2009 کو سیکٹر ای سیون میںفرنٹیئر کانسٹیبلری کے کیمپ پر خود کش حملے میں8 اہلکار ہلاک ہوئے۔6جون2009 کو ریسکیو 15 کے دفتر پر خودکش حملے میں2 اہلکار ہلاک ہو ئے۔5 اکتوبر 2009 کو اقوام متحدہ کے دفترپر خودکش حملے میں5 افراد ہلاک ہوئے۔20 اکتوبر2009 کو اسلامک یونیورسٹی میںخودکش دھماکوں میں8 افراد ہلاک ہو ئے۔3 دسمبر 2009 کو نیول کمپلیکس پر خودکش حملے میں2 جوان مارے گئے۔10مارچ 2010 کو عالمی امدادی ادارے کے دفتر پر حملے میں غیر ملکیوں سمیت6 افراد ہلاک ہوئے۔9 جون 2010 کواسلام آباد کے قریب نیٹو سپلائی کے قافلے پر حملے میں7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ20 کنٹینرز نذرآتش کیے گئے۔ 13جون 2011 کو سیکٹر آئی ایٹ میں نجی بینک میں خودکش دھماکاکیا گیا۔9 اگست2013 کو بارہ کہو میں نماز عید کے موقع پر علی مسجدپر خودکش حملے میں گارڈ مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں