بالی ووڈ کے متعدد ہیروز منفی کرداروں میں بھی کامیاب رہے

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے ’’انداز‘‘، شاہ رخ نے ’’ڈر‘‘، ’’بازیگر‘‘، ’’ڈان‘‘ میں منفی کردار کیے


Javed Yousuf March 03, 2014
امیتابھ بچن، شترو، ونود کھنہ، سنجے دت، رشی، انیل کپور، اکشے نے بھی بطور ولن کام کیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ ہیروز منفی کرداروں میں بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو گرویدہ کرنے میں کامیاب رہے، بہت سے ہیروز نے کیرئیر کا آغاز نیگیٹو کرداروں سے ہی کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلموں میں حسینائوں سے رومانس اور ڈانس کرتے نظر آنیوالے سپراسٹارز کی اکثریت بطور ولن بھی پردہ اسکرین پر اپنی انفرادیت قائم رکھنے میں کامیاب رہی۔ بالی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار نے فلم ''انداز'' میں نیگٹورول کیا تھا۔شتروگھن سنہا نے فلم ''کالی چرن'' میں بیک وقت ہیرو اور ولن کا کردار نبھایا ۔ ونودکھنہ نے کیرئیر کا آغاز سنیل دت کی فلم ''من کا میت'' سے کیا اس کے بعد ''پورب اور پچھم'' ، ''سچا جھوٹا'' ،''آن ملو سجنا'' جیسی فلمیں شامل ہیں۔ امیتابھ بچن ''آنکھیں'' اور ''رام گوپال کی آگ''، ویوک اوبرائے ''شوٹ ایٹ لوکھنڈ والا'' اور ''کرش تھری'' ، جان ابراہم ''دھوم ون '' ، ''شوٹ ایٹ واڈلہ'' ، ریتک روشن ''دھوم ٹو'' ،سیف علی خان ''ایک حسینہ تھی '' ، اجے دیوگن '' کال '' اور ''خاکی '' ، سنجے دت ''اگنی پتھ'' میں کانچا چینا کا پاورفل رول کیا اسی فلم میں رشی کپور ''روف لالہ'' کے منفی کردار میں نظرآئے جب کہ سال 2013ء میں ہی ''ڈی ڈے'' اور سال رواں میں ''کانچی'' میں منفی کردار کیا ہے۔ اداکار متھن چکرورتی نے ''جلاد'' اور ''اعلان'' اور ڈانسنگ ہیرو گووندا ''کل دل'' میں ولن کے روپ میں نظر آئینگے۔

اداکار جیکی شیروف نے بھی ''فرض'' سمیت متعدد فلموں میں منفی کردار نبھائے۔اکشے کھنہ نے فلم ''ہمراز'' میں نیگیٹو رول کیا ۔نیل نتن مکیش نے فلم ''پلیئرز'' میں بوبی دیول ، ابھیشک بچن ،بباشا باسو، سونم کپور کے مقابل ولن تھے جس میں ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ''ڈر'' ، ''بازیگر'' ، ''ڈان '' ون اور ''ڈان ٹو'' میں منفی کردار کیے۔انیل کپور بھی اس فہرست میں پیچھے نہیں رہے انھوں نے یش راج کی فلم ''ٹشن'' میں منفی کردار نبھایا اور فلم بینوں سے داد حاصل کی۔اداکار سنیل شیٹھی نے ''میں ہوں ناں'' اور ''دھڑکن '' میں منفی کرداروں میں پردہ اسکرین پر نظرآئے۔ ادیتہ پنچولی ''باڈی گارڈ'' ، ''دم مارو دم '' ، ''اسٹرائیکر'' ، ''رش'' اور ''ریس ٹو'' جیسی فلموں میں نیگیٹو کردار کیے۔سال 2013ء میں مسٹرپرفیکٹ ''دھوم تھری'' کے سمیر اور ساحل کے نیگیٹو کرداروںمیں دھوم مچا دی ۔ اکشے کمار نے ''ونس اپان اے ٹائم دوبارہ'' اور عمران ہاشمی نے ''ون اپان اے ٹائم ون'' میں منفی کردار کیے۔ فلمی حلقوں کے مطابق بالی وڈ سپراسٹارز کا منفی کردار کرنے کا رواج بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو جاتا ہے جنہوں نے کیرئیر کاآغاز ہی منفی کرداروں سے کرکے بتایا کہ ہیرو شپ ہی نہیں ولن کے ساتھ ہمیں ہر قسم کا رول کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں