دیدہ زیب پیرہن کی بہار

ہم بہترین ملبوسات کی تیاری کے لیے پر عزم ہیں، چیئرمین گل احمد


ہم بہترین ملبوسات کی تیاری کے لیے پر عزم ہیں، چیئرمین گل احمد۔ فوٹو: فائل

KARACHI: گل احمد گروپ نے 20ویں صدی کے اوائل میں ٹیکسٹائل ٹریڈنگ کا آغاز کیا ۔ 1953ء میں گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے تحت مینوفیکچرنگ شروع کی ۔

اس کے بعد سے کمپنی نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں اور اس وقت گل احمد کا شمار دنیا کی معروف ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہوتا ہے۔ کپڑے کی بنائی ، پروسیسنگ ، ڈیزائننگ اور سلائی سب کچھ کسٹمر کی ضروریات کے مطابق ہے اور موجودہ دور میں یہ کمپنی پاکستان میں سب سے بہترین اور اعلیٰ معیار کے کپڑے کی پیداوار، فیشن کے لیے ہوم ٹیکسٹائل اور پاکستان میں سب سے بڑے نام کے طور پر جانی جاتی ہے۔

 photo Pic_zps2ddcb430.jpg

کپڑوں کی ریٹیل فروخت کے حوالے سے گل احمد کی جانب سے بنائے گئے آؤٹ لیٹ ''آئیڈیاز'' میں ملبوسات کے نت نئے ڈیزائن کی سلائی بھی کی جاتی ہے۔ ریڈی ٹو ویئر ملبوسات میں جی ویمن اور جی پریٹ بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

 photo Pic2_zps1c0095bc.jpg

گل احمد ٹیکسٹائل کی جانب سے نہ صرف فیشن بلکہ کسٹمرز کی فرائش اور ان کے معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے کپڑوں کی ڈیزایننگ اور معیار کو مقدم رکھا جاتا ہے۔ اسی معیار کی بدولت گل احمد کی جانب سے ملک بھر میں 50 سے زائد ریٹیل اسٹورز کی چین قائم کی گئی ہے۔

 photo Pic1_zps50941694.jpg

گل احمد پاکستان کی جانب سے ،ڈیجیٹل سلک کلیکشن پیش کی گئی ہے جو کہ فروری کے موسم کی مناسبت سے تیار کی گئی ہے۔ 21فروری کو ایف پی ڈبلیو میں گل احمد کی جانب سے نت نئے اور دیدہ زیب ڈیزائن کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ اس حوالے سیگل احمد ٹیکسٹائل کے چیئر مین بشیر احمد کا کہنا تھا کہ اس نمائش میں پوری کلیکشن کسٹمرز کے معیار، پسند اور ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ یہ کلیکشن اسٹائل اور کریٹیویٹی کا منفرد امتزاج ہے جو کہ نوجوان خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |