میر پور خاصزرعی سائنسدانوں نے بیماریوں سے پاک آموں کی نرسری تیار کر لی

آسٹریلوی ماہرین کے تعاون سے 391 اقسام کے پودے تیار، پیوند کاری مکمل، زرمبادلہ بڑھانے میں مدد ملے گی، ذرائع


Express News Desk March 02, 2014
آسٹریلوی ماہرین کے تعاون سے 391 اقسام کے پودے تیار، پیوند کاری مکمل، زرمبادلہ بڑھانے میں مدد ملے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میرپورخاص کے زرعی سائنسدانوں نے بیماریوں سے پاک آموں کی نرسری تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی اور اب تک 391 آموں کی مختلف اقسام کے پودے تیار کیے ہیں جبکہ بہت سے پودوں کی پیوند کاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے زرعی سائنس دانوں کی مدد سے میرپورخاص کے ماہرین نے بیماریوں سے پاک آموں کی نرسی تجرباتی بنیادوں پر تیار کر لی گئی ہے جس کا مقصد بیماریوں سے پاک آموں کے باغات تیار کرنا اور اچھی ورائٹی کے آم پیدا کرکے دیگر ممالک میں درآمد کر کے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نرسری سے حاصل ہونے والے آم ناصرف بیماریوں سے پاک ہوں گے بلکہ صحت بخش اور دلکش بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل آسٹریلوی سائنس دانوں کے وفد نے سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میرپورخاص کا دورہ کرکے اس حوالے سے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مقامی سائنس دانوں کو ٹریننگ بھی دی۔ رابطہ کرنے پر مذکورہ ادارے کے رسول بخش لغاری نے بتایا کہ ان نرسریوں کو آسٹریلیا کے تعاون سے تجرباتی طور پر کامیابی سے لگانے کے بعد یہ پودے زمینداروں کو مہیا کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |