ڈاکٹر اشفاق احمد کو ہٹا کر عاصم احمد نئے چیئرمین ایف بی آر لگا دیے گئے

محی الدین چیف سیکریٹری جی بی،سارہ سعید ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس لگا دی گئیں


محی الدین چیف سیکریٹری جی بی،سارہ سعید ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس لگا دی گئیں (فوٹو: فائل)

لاہور: تقرری کے منتظر عاصم احمد ( انلینڈ ریونیو سروس گریڈ 21 ) نئے چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیے گئے۔

عاصم احمد کی چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، عاصم احمد نے چارج بھی سنبھال لیا ہے، عاصم احمد اس سے پہلے بھی چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں، علاوہ ازیں وہ ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈی جی اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ( انلینڈ ریونیو سروس گریڈ 21 )کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، ان سے سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے، دیگر تبادلوں میں ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی ( پی اے ایس، گریڈ 21) کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان لگا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری فنانس سارہ سعید ( پی اے ایس، گریڈ 21)کو ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج بین الصوبائی رابطہ ڈویژن محسن مشتاق چاندناایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی ڈویژن، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ فخر عالم ایڈیشنل سیکریٹری انچارج تخفیف غربت تعینات کر دیئے گئے جبکہ ان کے پیش رو سیکریٹری تخفیف غربت محمد علی شہزادہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پاور آصف شاہ کوایڈیشنل سیکریٹری انچارج موسمیاتی تبدیلی لگا دیا گیا ،ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس عثمان اختر باجوہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وسیم اجمل چوہدری کو ایڈیشنل سیکریٹری وفاقی تعلیم ڈویژن تعینات کر دیا گیا ،وسیم اجمل چوہدری جوائنٹ سیکریٹری وفاقی تعلیم ڈویژن تھے ان کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹفکیشنز جاری کر دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں