گلگت بلتستان و خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ الرٹ جاری

گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے


شبیر حسین April 27, 2022
درجہ حرارت معمول سے 5سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ فائل : فوٹو

TAIPEI: گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی حالیہ لہر کے باعث گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے گلاف الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ سے چھ روز کے دوران گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے گلیشیائی ریجن میں ہیٹ ویوز کے باعث گلگت بلتستان و خیبر پختونخوا میں گلیشیئر و برف کے پگھلاو کی شرح میں میں تیزی آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے جس سے فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خاص طور پر ہنزہ میں شسپر گلیشیئر پر گلاف ایونٹ ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور مقامی آبادی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ الرٹ رہیں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں۔

محکمہ موسمیات نے گلاف الرٹ کی کاپی چیئرمین این ڈی ایم اے، دونوں صوبائی پی ڈی ایم ایز کے ڈی جیز، ڈی سی ہنزہ، گلاف پراجکٹ کے ذمہ داران سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں