مارشل آرٹس کیٹیگری میں پاکستان نے بھارت اور چین کے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیں


(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے ماشل آرٹس کیٹیگری میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگفو ماسٹر کو ایک مرتبہ پھر شکست دے دی جبکہ بھارتی ماشل آرٹس ماسٹر کے سر کے ساتھ بوتل کھولنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔

راشد نسیم اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگری میں دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں،نن چکو میں ان کا یہ 9 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے زریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے پاکستان کے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےبنایا تھا جو چین کے کنگفو ماسٹر زی ڈیشنگ کے پاس تھا۔ جنھوں نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 19 تاش کے پتوں کو نن چکوکی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا۔

1

تاہم راشد نسیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا، دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے سر کے ساتھ ایک منٹ میں 71 بوتل کھول ڈالیں، اس سے پہلے یہ ریکارڈ انڈیا کے پرابھاکر ریڈی کے پاس تھا جنھوں نے ایک منٹ میں سر سے 68 بوتلیں کھولیں تھی۔

اس موقع پر ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کا کہنا تھا کہ اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنا چاہتا ہوں، یہاں یہ بات بھی قابلِإ ذکر ہے کہ راشد نسیم کو اب تک حکومتی سرپرستی حاصل نہیں جبکہ انہوں نے تمام ریکارڈز اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈز کی تعداد 77 ہوگئی ہے جبکہ انکی اکیڈمی نے اب تک 96 ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔

 


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔