سرد خانے کا شکار نارووال اسپورٹس کمپلیکس مکمل کرنے کا فیصلہ

احسن اقبال کے حلقے میں 2009 میں منصوبہ منظور ہوا اور 3 ارب کے فنڈز مختص ہوئے


Zulfiqar Baig April 20, 2022
منصوبے کیلیے بجٹ میں پیسے مختص، قانونی تقاضوں سے مکمل کیا جائے گا، ڈی جی اسپورٹس۔ فوٹو: فائل

TOKYO: ن لیگ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے نارووال میں سرد خانے کا شکار نارووال اسپورٹس کمپلیکس کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر ترقی احسن اقبال کے آبائی حلقہ انتخاب نارووال میں اسپورٹس کمپلیکس میں شروع کیا جانے والا میگا پروجکیٹ پی ٹی آئی کی حکومت کی غفلت لاپرواہی اور سیاسی مخالفت کی وجہ سے سفید ہاتھی بن گیا، جون 2017میں اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کا حکومتی منصوبہ بھی دھرے کا دھر ا رہ گیا۔

نومبر 2009 میں کمپلیکس بنانے کی منظوری دیتے ہوئے ورک آڈر جاری کر کے منصوبے کے لیے 3 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے تھے ، جس میں سے متعدد اقساط کنٹریکٹر کو جاری کی گئیں، ن لیگ حکومت کی جانب سے ملک بھر کے اسپورٹس بجٹ کا70 فیصد حصہ نارو وال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلیے جاری کیا گیا جو کل اسپورٹس بجٹ 630.8 ملین میں سے 450 ملین بنتا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق 2 ارب 49کروڑ 87 لاکھ خرچ ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |