نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 20 اپریل کو شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کرے گا


محمد ہارون April 19, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقررکردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست شہباز شریف نے دائر کی تھی، جس پر عدالت نے عبوری حکم کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد 2019 میں نواز شریف علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے۔

لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ بدھ 20 اپریل کوشہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے پانچ سوالات پوچھے تھے شہباز شریف نے 2019 میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں