عالمی بینک نے پاکستان کی شرح نمو میں کمی کا امکان ظاہر کردیا

موجود حالات میں پاکستان کے لیے انرجی کے شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے، عالمی بینک


Khususi Reporter April 14, 2022
(فوٹو : فائل)

SHANGLA/PESHAWAR: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں انرجی کے شعبے کے لیے سبسڈی بڑا چیلنج ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا امکان ہے جب کہ ملک میں جی ڈی پی کی شرح 4 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے ایشیائی ممالک کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، موجود حالات میں پاکستان کے لیے انرجی کے شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے، خطے کی بہ نسبت پاکستان میں انرجی کے شعبے سب سے زیادہ سبسڈی دی جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگلے سال پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی جبکہ روس یوکرین جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے، اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت 8 فیصد، بنگلہ دیش 6.4 فیصد اور مالدیپ کی 7.6 فیصد گروتھ رہے گی، نیپال میں شرح نمو 3.7 فیصد، بھوٹان 4.4 فیصد، سری لنکا میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |