یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم مانگ لیے

روس سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے ہاتھ مضبوط کریں، صدر زیلنسکی


ویب ڈیسک April 11, 2022
روسی جارحیت میں ہزاروں یوکرینی شہری ہلاک ہوگئے، صدر زیلنسکی (فوٹو: فائل)

KURIANWALA: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ روسی فوج نے ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

اس موقع پر صدر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں طیارہ شکن میزائل سسٹم، اینٹی ٹینک، اینٹی شپ اور جنگی ساز و سامان مہیا کیے جائیں۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ اگر جنگی ساز و سامان کی فراہمی میں کوئی قانون رکاوٹ بنتا ہے تو اس پر نظر ثانی کریں کیوں کہ اس کے بغیر روس کو جارحیت سے روکنا ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے وزیر دفاع کی اینٹی ایئر کرافٹ کی فراہمی کے مطالبے کو پورا کرنے سے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے معذرت کرلی تھی۔

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں موجودہ جنگی صورت حال اور ملکی قومی سلامتی اس بات کی اجازت نہیں دیتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |