پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن جون تک ممکن نہیں

الیکشن کمیشن زیرالتوا کیسز کے باعث کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں، انتخابی تاریخیں غیرموثر


Wajid Hameed February 26, 2014
الیکشن کمیشن زیرالتوا کیسز کے باعث کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں، انتخابی تاریخیں غیرموثر۔ فوٹو: فائل

پنجاب اورسندھ میں حلقہ بندیوں کا ازسرنو جائزہ لیا گیا تو دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات رواںبرس جون تک بھی ممکن نہیں ہیں۔

اب 28 فروری تک دونوںصوبوں میں بلدیاتی انتخابات کیلیے دی گئی تاریخیں غیرموثرہوچکی ہیں ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوںکے حوالے سے ہائی کورٹس اوراب سپریم کورٹ میں زیرالتواکیسزکے باعث الیکشن کمیشن عملی طور پر حتمی فیصلوں تک کوئی کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اورسپریم کورٹ سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے احکام کی صورت کم ازکم 2 ماہ حلقہ بندیوں کے لیے درکار ہوں گے اورحلقہ بندیوں کے بعد اعتراضات کے مرحلے پر مزید وقت درکار ہوگا۔ اس کے بعدالیکشن کمیشن کو انتخابات کے انتظامات کے لیے 2ماہ درکار ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق اس وقت کی صورتحال میں دونوں صوبوں میںجہاں انتخابات پہلے فروری اوربعدازاں اپریل میں کرانے کے سپریم کورٹ میںدونوں حکومتوںکی جانب سے دی گئی تاریخوںکے مطابق انتظامات ناممکن ہوگئے ہیں اور اب انتخابات کا انعقاد رواں برس جون تک بھی ممکن نہیں رہاہے ذرائع کے مطابق کے پی کے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کوانتخابات کرانے کے لیے اپنے انتظامات مکمل کرکے انتخابات کی تاریخ دینے کیلیے باضابطہ رجوع نہیں کیاگیا۔ اس طرح کے پی کے حکومت کی جانب سے مارچ کے وسط تک الیکشن کمیشن کوآگاہ نہ کیا توکے پی کے میں بھی اپریل میں3 مرحلوں میں انتخابات کرانے کاسلسلہ شروع نہیں ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |