ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی نئی پانچ ڈرامہ سیریلز نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

چور دروازے، محبت زندہ باد، جھوٹی، گمان، دل مجبور سالگا، کی زبردست پذیرائی


Pervaiz Mazhar February 25, 2014
چور دروازے، محبت زندہ باد، جھوٹی، گمان، دل مجبور سالگا، کی زبردست پذیرائی۔ فوٹو : فائل

نجی ٹی وی چینلز کے مقابلے کے اس دورمیں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے اپنے ناظرین کو بہتر سے بہتر اچھے، بہترین اور دلچسپ پروگرام دکھانے کی کوشش کی ہے ادارے کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے عمدہ اور معیاری پروگراموں کی وجہ سے ناظرین میں تیزی سے مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

ایکسپریس کے ناظرین کی رائے ہے آج کے دور کسی بھی چینل پر اگر عوام کا اعتماد ہوتا ہے تو وہ اس کی بہترین پروگرامنگ ہے، جبکہ معیار اس میں سر فہرست ہے یہی وجہ کہ ایکسپریس کے ناظرین اپنی فیملی کے ہمراہ ان پروگراموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں فیملی انٹرٹینمنٹ کی وجہ سے ناظرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، ایکسپریس نے بھی کبھی اپنے ناظرین کو مایوس نہیں کیا اور ان کے مزاج اور ذوق کے مطابق پروگرام پیش کیے ہیں، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی جانب سے 14 مئی سے نئی سہ ماہی کا آغاز ہوا جس میں 5 شاندار میگا ڈرامہ سیریل شروع کی گئیں ہیں۔



ان تمام سیریل کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور بہت ذوق وشوق سے سیریل کو دیکھا جارہا ہے۔ 14 فروری سے شروع کی جانے والی میگا ڈرامہ سیریل کا آغاز ''چور دروازے'' سے ہوا، اس سیریل کے مصنف سلمان یونس جبکہ ڈائریکٹر فرحان تجمل ہیں۔ پروڈکشن ادارے سکس سگما نے اسے تیار کیا ہے،اس سیریل میں ٹیلی ویژن کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ان میں اداکار شکیل، بدر خلیل، عروا، مدیحہ افتخار،سید جبران شامل ہیں اس سیریل کی کہانی بہت خوبصورت ہے ہر نئی آنے والی قسط میں ناظرین کو ایک نیا موڑ نظر آئے گا۔ فنکاروں نے اپنے کردار بہت عمدگی سے ادا کیے ہیں خاص طور سے مدیحہ افتخار، شکیل، بدر خلیل اور جبران کی ادکاری قابل تعریف ہے، سوچ کی قید میں خوابوں کے چور دروازے بند گلیوں میں کیسے کھلتے ہیں۔

اس سیریل کا مرکزی خیال ہے، فرحان تجمل نے کہانی پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ہے فوٹو گرافی بہت عمدہ ہے کیمرہ ورک اس سیریل کا ایک نمایاں اور بہترین پہلو ہے، ابھی اس سیریل تین اقساط آن ائیر ہوچکی ہیں۔ امید ہے کہ اس کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ 15 فروری سے شروع ہونے ڈرامہ سیریل''محبت زندہ باد'' طنز ومزاح سے بھر پور سیریل ہے، اس سیریل کے پروڈیوسر ڈائریکٹر سید نبیل ہیں۔ نبیل نے سٹ کام اور کامیڈی سریل اور سیریز کے حوالے سے شہرت حاصل کی ہے ان کی یہ سیریل بھی موضوع کے اعتبار سے ایک دلچسپ ہے جسے آج کے فرسٹریشن کے دور میں ضرور پسند کیا جائے گا۔



محبت زندہ باد کو رضوان حسن نے تحریر کیا ہے، جس میں نبیل، مائرہ خان، عروسہ صدیقی،عابد نظامی،گل رانا، حفیظ علی، روبینہ عارف،حمیرا زاہد اور اسماعیل تارا نے کردار ادا کیے ہیں، تمام فنکاروں کی کردار نگاری عمدہ ہے اور آنے والی اقساط میں اس کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا، 17 فروری سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ''جھوٹی'' ملک کی ممتاز ڈرامہ رائٹر سیما غزل کی لکھی ہوئی ہے۔ سیما غزل کا اپنا ایک انداز ہے خاص طور سے وہ فیملی اورینٹیڈڈ ڈرامے لکھنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ ان کی کہانی ان تمام گھرانوں کی عکاسی کرتی ہے جو ہمارے معاشرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

سیما غزل نے اس سیریل میں بتانے کی کوشش کی ہے کہ ایک جھوٹ بولنے کے لیے اور کتنے جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور اسی جھوٹ کی وجہ سے معاملات سنگین صورت حال اختیار کرلیتے ہیں، کہانی میں بہت سے عمدہ سین دیکھنے والوں کو متاثر کریں گے اور انہیں نئی قسط کا شدت سے انتظار رہے گا، سیریل کے ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں جو ان دنوں ٹیلیویژن پروڈکشن کے بہترین ڈائریکٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں، جھوٹی میں اداکارہ مائرہ خان، دانش تیمور، حسن نیازی، فرح شاہ، محمود اختر، سیمی پاشا، کرن حق، عمران اشرف، عذرا محی الدین، طارق نیازی، نیہا، روبینہ عارف، حمید شیروانی، انیتا کینفر، فرح زیبا، شبیر رانا، نواب علی اور جاوید شیخ نے کردار ادا کیے ہیں، 18 فروری سے شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل ''گمان'' کو عالیہ بخاری نے تحریر کیا جس کی ہدایات شکیل خان نے دی ہیں ۔



اس سیریل کے پروڈیوسر عبداﷲ کادوانی، اسد قریشی ہیں جبکہ اس سیریل میں جنید خان، ارج فاطمہ، نیلم منیر، افزاء رسول، سندس، قیصر نقوی، سعدیہ اختر، پروین نذیر، عمران اشرف، طارق جمیل ہاشم بٹ، ماجدہ،انجم عقیل، مبصرہ خان، انعم فرح، روبینہ عارف اور افشاں قریشی نے کردار ادا کیے ہیں، گمان کی کہانی انسانی فطرت کے ایک برے پہلو کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح حسد کی آگ رشتوں اور زندگیوں کو جلا کر راکھ کردیتی ہے حاسد خوف خدا سے بے نیاز ہوکر اپنے نفس کی پروا کرتا ہے اور بظاہر کامیاب بھی رہتا ہے لیکن اس کے ساتھ قدرت کا اپنا نظام بھی خاموشی سے کام کرتا ہے اور سچائی کی طاقت سے بالاآخر غالب آجاتی ہے، کہانی بہت عمدہ ہے جسے بہت عمدگی سے ریکارڈ کیا گیا ہے امید ہے کہ ایکسپریس کے ناظرین اسے پسند کریں گے۔

19 مئی سے شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل''دل مجبور سا لگے'' بھی نئی سہہ ماہی میں شروع ہونے والی ایک عمدہ سیریل ہے جس کی کہانی موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہے اس سیریل میں نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اسے ڈرامہ نگار شیما کمال نے تحریر کیا ہے ابھی اس سیریل کا آغاز ہوا ہے امید ہے آنے والے دنوں یہ سیریل عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوجائے گی، ایکسپریس کے ناظرین نے نئی ڈرامہ سیریل کے بارے میں کہا کہ ہمیں ایسی ہی کہانیوں کی ضرورت ہے جو معاشرے کی بہتری کے لیے مثبت سوچ پیدا کرسکے، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے پیش کی جانے والی کامیڈی سیریل ''شادی کا لڈو'' کا سیزن ٹو، افسر بیٹی، بندھے ایک ڈوری سے، جی لے ذرا اور مینے بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئیں ہیں، جبکہ صبح کی نشریات میں پیش کیا جانے والا پروگرام ''سر ساتھ سویرا'' روز بروز مقبولیت حاصل کررہا ہے، اس پروگرام کو خواتین میں زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |